نئے سال 2023 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  2023 میں کل 38 عام تعطیلات ہوں گی
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر، 23 مارچ کو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور پرعام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 سے 24 اپریل کو عید الفطر کی 3 تعطیلات، 29، 30 اور یکم جولائی کو عید الاضحی کی تعطیلات اور 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی تعطیلات ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی جبکہ 28 ستمبر کو عید میلادالنبی کی عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس ہوگا جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس کے بعد مسیحی ملازمین کے لیے عام تعطیل ہوگی۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے لیے اسلامی تعطیلات متوقع تاریخ کے مطابق مقرر کی گئی ہیں، چاند نظر آنے کے بعد تعطیلات کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم سرکاری ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ اختیاری چھٹی نہیں ملے گی جب کہ غیر مسلم سرکاری ملازمین کو ایک سال میں 3 سے زیادہ اختیاری چھٹیاں نہیں ملیں
گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca