93
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا تاحال جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 121 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے افغانستان جانے والوں میں 498 خواتین، 634 مرد اور 989 بچے شامل ہیں۔
گزشتہ روز 186 خاندانوں کو 87 گاڑیوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 21 ہزار 101 غیر قانونی افغان اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔