ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے دو ہزار سے زائد فوجیوں کے معذور ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 58 فیصد سے زائد شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے سربراہ نے اخبار کو بتایا کہ "ہمیں پہلے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں اور کئی کے ہاتھ پاؤں کاٹنا پڑے۔” رپورٹ کے مطابق 12 فیصد زخمیوں کو اندرونی چوٹیں اور اعضاء کو شدید نقصان پہنچا ہے۔صہیونی وزارت دفاع کے حکام نے اخبار کو بتایا کہ 7 فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور ہمارا اندازہ ہے کہ ایسے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سے غزہ کے شہداء کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
262