کینیڈا کتنے لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دیگا؟بڑا اعلان

اس فیصلے سے لاکھوں پناہ گزینوں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے ورک پرمٹ یا بین الاقوامی طلباء کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔

شہریت حاصل کرنے کے لیے آپ کو کتنی دیر تک کینیڈا میں رہنے کی ضرورت ہے؟

امیگریشن کے وزیر کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ 2025 تک کینیڈا میں 500،000 افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے.
امیگریشن کے وزیر کے مطابق کینیڈا کی حکومت کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی.
کینیڈا نے اس سے قبل طالب علم ویزا کی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاںکی تھیں

کینیڈین شہریت کے لیے اہل کیسے بنیں؟

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے بین الاقوامی طلباء کے لیے 20 گھنٹے کام کی حد پر عارضی پابندی میں توسیع کر دی ہے.
طلباء اب 30 اپریل 2024 تک کیمپس سے باہر 20 گھنٹے فی ہفتہ سے زیادہ کام کرنے کے اہل ہیں.

کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کچھ تعلیمی ادارے”پپی ملز” کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس میں نظام کے اندر دھوکہ دہی اور بدسلوکی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے.
یہاں پپی ملز کی اصطلاح ڈگریوں کے اندھا دھند اجراء اور اداروں میں سہولیات سے زیادہ طلباء کی موجودگی کے لیے استعمال ہوتی ہے.

شہریت کے ثبوت کے ساتھ کون کینیڈین بن سکتا ہے؟

انہوں نے بین الاقوامی طلباء کو ممکنہ خطرات اور استحصال سے بچانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا.
نہوں نے واضح کیا کہ اگر صوبے کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو وفاقی حکومت مداخلت کے لیے تیار ہے۔
کینیڈین حکومت نے واضح کیا ہے کہ جن افراد کے ورک پرمٹ ویزے کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے، صرف وہ ہی 18 ماہ کے ورک پرمٹ ویزے کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے. کینیڈین حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے لیے لازم بنائیں گے کہ صرف اتنے طلبہ کو داخلہ دیں جن کے لیے ان کے پاس ضروری سہولیات جیسے رہائش دستیاب ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔