اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد صرف گجرات سے 50 تک پہنچ گئی جب کہ کوٹلی، آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تعداد مختلف ہے۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر تقریباً پانچ سو افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھے۔
یہ بھی پڑھیں
یونان کشتی حادثہ،130کشمیری بھی شامل، 500 اموات کا خدشہ
اطلاعات ہیں کہ کشتی پر آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے نوجوان سوار تھے، کوٹلی سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور اب گجرات سے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔گجرات کے کنجاہ تھانے کی حدود سے 14 لاپتہ نوجوان، گولیکی گاؤں کے 6 نوجوان، قاسم آباد کے 3 نوجوان، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین سے 5 نوجوان لاپتہ ہیں۔
کنجاہ کے لاپتہ نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم، عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داؤد شہزاد، عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
یونان کشتی حادثےمیں پاکستانیو ں کی اموات،وزیر اعظم شہباز شریف کا کل یوم سوگ کا اعلان
شاہین اور صدر گجرات کی حدود میں رہائش پذیر نوجوانوں کی تعداد 5 ہے۔ان میں امین آباد کے پولیس ملازم علی رضا، رحمان علی، عثمان ظفر، علی سرور، عثمان اختر شامل ہیں۔کھاریاں میں ایک ہی گاؤں کے 11 نوجوان لاپتہ ہیں، ان میں عمران حیات، علی حیدر، افضل حیات، منیر اسلام، قاسم طالب، شمریز احمد، آفتاب زاہد، میاں بوٹا، بابر پہلو، میاں عبدالجبار، عبدالغفار شامل ہیں۔
رحمانیہ اور ککرالی تھانوں کی حدود میں رہنے والے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 7 ہے، ان میں سمیع اللہ، اویس، علی حسن، حمزہ اختر، علی حمزہ، راجہ سلمان، عثمان شبیر شامل ہیں۔سرائے عالمگیر سے لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 کے قریب ہے ۔
ان میں سے 4 نوجوان گوریاں گاؤں، 4 نوجوان معصوم پور اور 2 نوجوان تہتل سے لاپتہ ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام شبیر احمد، شعیب بیگ، مرزا مبین، جواد اصغر، محمد علی، ذیشان الطاف، تجمل حسین، عدنان عارف، عرفان مہربان ہیں۔