روزانہ کتنے لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟

تیسری سہ ماہی 2023 کی آمدنی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے، میٹا نے کہا کہ یومیہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد جولائی اور ستمبر 2023 کے درمیان 5 فیصد بڑھ گئی۔میٹا نے کہا کہ اس سہ ماہی کے دوران واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور اب تھریڈز سمیت اس کے ایپس کے یومیہ صارفین کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد یہ تعداد 3 ارب 14 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک میسنجر پر میسجز کرنا اب ناممکن ہو گا

مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ صارفین نے اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ وقت فیس بک پر گزارا۔اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 23 فیصد بڑھ کر 34.15 بلین ڈالر ہو گئی

مزید پڑھیں

کینیڈا میں بغیر ادائیگی فیس بک اور انسٹاگرام کی خبروں پر پابندی

۔میٹا کی ایپس کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ ریلز ویڈیوز کو بتایا گیا۔ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی یہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام صارفین میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔مارک زکربرگ نے تھریڈز میں کہا ہے کہ وہ 3 ماہ میں اس نئی ایپ کی پیش رفت سے مطمئن ہیں اور امید ہے کہ اگلے چند سالوں میں اس کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا