آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کس بائولرنے کروایا،کتنے رنز بنے ؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کر کے ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں نے آئی پی ایل کے 18ویں سیزن میں مقابلہ کیا۔سن رائزرز حیدرآباد کے بلے بازوں نے راجستھان کے گیند بازوں کو زیر کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس میچ میں راجستھان رائلز کی باؤلر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل بولڈ کیا۔آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی گیند باز کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کے باؤلر موہت شرما کے پاس تھا، جنہوں نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیے۔واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com