برطانیہ،پانچ سال میں کتناسونا چوری ہوا َ؟ حیرت انگیز انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ بریڈ فورڈ میں گزشتہ پانچ سالوں میں کتنا سونا چوری ہوا ، حیرات انگیز انکشاف

پچھلے پانچ سالوں میں، برطانیہ کے بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ میں مختلف واقعات میں £546،000 سے زیادہ مالیت کا ایشیائی سونا چوری ہو چکا ہے، جس سے مقامی کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انکشاف مقامی میڈیا کو فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی درخواست میں سامنے آیا، جس میں ویسٹ یارکشائر پولیس سے 2020 سے ایشیائی سونے کی چوری کی تفصیلات طلب کی گئیں۔پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 2020 میں 5 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 32،600 پاؤنڈ سونا چوری ہوا جبکہ 2021 میں 3 واقعات میں 20،000 پاؤنڈ سونا چوری ہوا۔2022 میں 3 واقعات بھی ہوئے جن میں 32000 پاؤنڈ سونا چوری ہوا۔. 2023 میں واقعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا اور 49 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 170،833 پاؤنڈ سونا چوری ہوا۔جبکہ 2024 کے آغاز سے اب تک 80 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 290،852 پاؤنڈ سونا چوری ہوا ہے۔بریڈ فورڈ کونسل کی لیبر کونسلر صبیحہ خان نے جنگ کو بتایا کہ یہ چوریاں نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں بلکہ خاندانوں کے لیے جذباتی صدمے کا باعث بھی بنتی ہیں، کیونکہ زیورات کے ان ٹکڑوں میں اکثر والدین یا دادا دادی کے ٹوکن یا شادی کے تحائف شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات متاثرین پر نفسیاتی دباؤ بھی ڈالتے ہیں جس سے ان کی زندگیوں میں عدم تحفظ اور خوف کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ویسٹ یارکشائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ایشیائی سونے کی چوری کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر 101 پر پولیس سے رابطہ کرے یا ویب سائٹ پر لائیو چیٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com