اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں معاشی امور پر تحقیق کرنے والے مقامی ادارے جے ایس بروکریج کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستان کو 900 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
ملک میں سیلاب سے ہونے والے ابتدائی نقصان کا تخمینہ 900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث گندم کی بوائی میں تاخیر ہوگی اور کپاس اور چاول کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچے گا اندازوں کے مطابق موجودہ سیلاب کا نقصان 2010 کے سیلاب سے زیادہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کی اموات فصلوں کی تباہی کی وجہ سے گوشت اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔
سیلاب سے گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہوگی اور پاکستان کو زیادہ گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ چاول کی فصل کی تباہی سے اس کی برآمد میں بھی کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں ریکارڈ ہونے والی اموات میں سندھ سرفہرست ہے جہاں 339، بلوچستان میں 234، کے پی میں 195 جب کہ پنجاب میں اموات کی تعداد 167 ہے۔