اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپر جوئے کے زیر اثر ٹھٹھہ، بدین، تھرپاکر اور عمرکوٹ میں آج سے بارش کا امکان ہے۔
طوفان کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد سمیت ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور میرپورخاص میں 14 سے 16 جون کے درمیان آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
جب سمندری طوفان بندرگا سے ٹکرائے گا تو کیا ہوگا؟
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15 جون کی دوپہر تک طوفان کیٹی بندرگاہ اور بھارتی گجرات کو عبور کر لے گا، کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں کمزور عمارتوں اور کچے مکانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، طوفان کے دوران لہریں 8 سے 12 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔
سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کردیا گیا
طوفان کے اثرات پاکستان میں بھی آنے لگے، بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگی
طوفان کے اثرات پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے ساحلی علاقوں میں بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سمندر کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے اور سمندری لہریں ساحل کے قریب سڑک تک پہنچ رہی ہیں۔
🛑اورماڑہ: بائپرجائے کے اثرات، سمندر بپھر گیا، بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے باعث مکران کے سمندری حدود میں طغیانی کے سبب اورماڑہ دیمی زر میں سمندر بپھر گیا۔
سمندر کا پانی کنارے والی سڑک کو پار کر کے دوکانوں، کمپنیوں اور آبادی کے علاقوں میں داخل، لوگ پریشان۔
سمندر میں… pic.twitter.com/2hx7iTyg7u
— PakWeather.com (@Pak_Weather) June 12, 2023
طوفان سے کراچی کو سمندری طوفان سے کتنا خطرہ ہے؟
شہر قائد کا حوالہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سائکلون وارننگ سینٹر زبیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو سائیکلون سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 15 جون کو یہ طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔ کراچی میں بدھ کی شام سے بارش شروع ہو جائے گی۔
زبیر صدیقی نے کہا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کے وقفے میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے، جو بدھ کی شام شروع ہوئی اور جمعہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
ڈائریکٹر سائکلون وارننگ سینٹر کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔