اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یک روایتی جاپانی آئس کریم بنانے والا اس وقت دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم بنا رہا ہے جس کی قیمت 6700 امریکی ڈالر (1.9 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اس دکان کا نام ‘Byakuya Selato’ ہے جس کی پروٹین سے بھرپور آئس کریم دنیا کے بہترین اجزاء پر مشتمل ہے۔
اس کی نرم مخملی زبان پر محسوس کی جا سکتی ہے۔ آئس کریم سفید ٹرفل (قیمتی مشروم کی ایک قسم)، اعلیٰ قسم کا دودھ، دو قسم کے پنیر، انڈے کی زردی، جاپانی پیاز کی ایک قسم اور سونے کے ورق سے بنائی جاتی ہے۔آئس کریم بنانے کے بعد اس میں parmigiano پنیر ڈالا جاتا ہے جس سے ذائقہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب
آئس کریم کھانے کے لیے ہاتھ سے بنا ہوا چمچہ بھی دیا جاتا ہے اور اسے آئس کریم کے ساتھ کالے رنگ کے برتن میں رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چمچ بھی جاپانی کاریگر بناتے ہیں جو نسل در نسل اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ماہرین جاپانی مندروں اور مزارات میں تزئین و آرائش کا کام کرتے ہیں۔اسٹور کے مطابق 130 ملی لیٹر آئس کریم کی قیمت 6700 ڈالر ہے جس میں اٹلی کا مشہور اور قیمتی مشروم سب سے اہم ہے۔