عمران خان کو واپس لانے کے لیے کتنے جتن کیے جارہے ہیں،نوازشریف

اردورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کے دہرے معیار سمجھ نہیں آرہے، ہمیں تو عدالت نے ایک منٹ میں نکال دیا تھا جبکہ عمران خان کو واپس لانے کے لیے کتنے جتن کیے جارہے ہیں، تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدالت نے مجھے گاڈر فادر اور سسلین مافیا تک کہا، ایک جج عظمت شیخ سعید کسی کی پروموشن چاہتے تھے کیوں کہ میں اس وقت وزیراعظم تھا، مجھے پروموشن کے کسی کیس کا معلوم نہیں تھا وہ کیس کہیں بیورو کریسی میں تھا اور معلوم نہیں اس میں پروموشن بنتی تھی نہیں لیکن عظمت سعید نے مجھے یہاں تک کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں بڑی جگہ ہے! آپ اندازہ کریں یہ ریمارکس ایک جج موجودہ وزیراعظم سے متعلق کہہ رہا ہے

نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بے وقعت اور حکومت کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، حکومت کی کوئی رٹ نہیں رہنے دی، نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں آٗئندہ حکومتیں کیسے چلیں گی؟ کیسے کہیں کہ پارلیمنٹ سب سے اعلیٰ ادارہ ہے، آج اس کی کسی بھی چیز کو اہمیت انہیں دی جارہی لیکن پارلیمنٹ کے پاس کیے گئے قانون کی بھی کوئی پروا نہیں کی جارہی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com