نیا غلاف کعبہ کس نے تیار کیا اس میں کتنا سونا،چاندی استعمال ہوا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 670 کلو گرام ریشم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کیوں کیا جاتا ہے ؟

فیکٹری کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی بھی استعمال کی گئی ہے۔ کسوہ فیکٹری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 15 افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ اس سے قبل ہر سال 9 ذی الحجہ کو اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب حجاج کرام عرفات میں کھڑے ہونے کے لیے جمع ہوتے تھے اور حجاج کی تعداد میں اضافہ ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں

غلاف کعبہ کیوں نہیں بدلا گیا، اب کب بدلا جائے گا؟

غلاف کعبہ کی تیاری میں کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جب کہ کئی سیاسی شخصیات نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کی۔ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca