21
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کلب ورلڈ کپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔
فیفا نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال کلب ورلڈ کپ میں یورپ کی 12 ٹیموں سمیت 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کی ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم ہوگی۔فیفا کے صدر Gianni Infantino نے کہا ہے کہ اس سال اس سے 2 بلین ڈالر تک کی آمدنی متوقع ہے جو کلب ورلڈ کپ اور دنیا بھر کے کلب فٹ بال میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے وقف کی جائے گی۔