سمندری طوفان کی آمد،پاکستان کے کن علاقوں میں کتنی بارش ہوگی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوئے شدت اختیار کر گیا، کراچی میں 14 اور 15 جون کو تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت کراچی سے 600 کلومیٹر جنوب اور ٹھٹھہ سے 580 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ طوفان کی وجہ سے سمندر میں ہوا کی رفتار 180 سے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہے۔ماہرین کے مطابق 14 جون تک یہ سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھے گا اور 15 جون کی سہ پہر یہ طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات سے گزر جائے گا۔ 15 جون کی صبح تک یہ طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث ساحلی پٹی پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اور عمرکوٹ میں 13 سے 17 جون تک جب کہ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ طوفان کی سمت کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ شمال مشرق کی جانب رہے گا، طوفان 15 جون کو کیٹی سے ٹکرائے گا، طوفان جن علاقوں سے گزرے گا وہاں 300 سے 400 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپورخاص اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان سے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، طوفان کا پھیلائو بہت زیادہ ہے اور ہوائیں بہت تیز ہیں، اس لیے کراچی میں 14 یا 15 جون کو بارش ہوسکتی ہے۔ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت طاقتور سسٹم ہے جو کراچی کے قریب سے گزرے گا اور شہر میں کم از کم 50 سے 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com