رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں بینکوں کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈر کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کی وجہ سے اپنا سرمایہ کم آمدنی والے ممالک میں منتقل نہیں کرتیں۔
رپورٹ کے مطابق امیر آدمی اپنی دولت آف شور کمپنیوں کے بجائے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لگاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنیاں ٹیکس نظام میں خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 فیصد کی کم از کم مقررہ شرح پر ٹیکس ادا کرتی ہیں۔
یورپی یونین کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ارب پتی اصل ذاتی ٹیکس کا 0.5 فیصد ادا کرتے ہیں جب کہ فرانس میں امیر اپنے ذاتی ٹیکس کا 0.5 فیصد ادا کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک میں موسمیاتی تبدیلی اور کووِڈ کے بعد امیروں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے اور امیروں پر ٹیکس لگانے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔