اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نے 27 ڈالر کی لاگت سے ریل نیٹ ورک کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے جوڑا جائے گا اور اسی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ریل نیٹ ورک کے لیے بنیادی ڈھانچے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں "ون اسرائیل پروجیکٹ” بھی شامل ہے۔ ملک کے کاروباری اور سرکاری مراکز تک ٹرین کے ذریعے سفر کے وقت کو دو گھنٹے یا اس سے کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مستقبل میں ہم ایلات سے بحیرہ روم تک ریل نیٹ ورک کے ذریعے سامان درآمد اور برآمد کر سکیں گے اور اسرائیل کو سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب سے بھی ٹرین کے ذریعے جوڑ سکیں گے۔
ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں۔اسرائیل کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات کے آثار نظر نہیں آتے۔لیکود پارٹی کے ایک سینئر رکن یولی ایڈلسٹین نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ میرے خیال میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔