قتل کے الزام میں بے گناہ 48 سال قید کاٹنے والاملزم کیسے بری ہوا؟

70 سالہ گلین سیمنز کو ابتدائی طور پر جولائی میں رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن ایک جج نے اس وقت دوبارہ مقدمے کی سماعت کا حکم دیا
تاہم دوبارہ مقدمے کی سماعت کے بعد یک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ اسے جرم میں ملوث کرنے کے لیے ناکافی شواہد موجود ہیں
اب اوکلاہوما کاؤنٹی ڈسٹرکٹ جج ایمی پلمبو کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک حکم میں، گلین سیمنز کو قصوروار نہیں قرار دیا گیا
جج ایمی پلمبو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ‘اس عدالت کو واضح اور ٹھوس شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سیمنز نے وہ جرم نہیں کیا جس کے لیے سیمنز کو سزا سنائی گئی اور قید کیا گیا.
فیصلے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، سیمنز نے کہا، "یہ ان کی مسلسل کوششوں اور انصاف کے عزم کا نتیجہ ہے
سیمنز کو اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے میں شراب کی دکان پر ڈکیتی کے دوران کیرولین سو راجرز کو قتل کرنے کے جرم میں 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قید کی سزا سنائی گئی. نیشنل رجسٹری آف ایکسونیشنز کے مطابق اس طرح وہ بغیر کسی جرم کے ریاستہائے متحدہ میں سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے شخص بن گئے.
سیمنز کی عمر 22 سال تھی جب اسے اور شریک ملزم ڈان رابرٹس کو 1975 میں موت کی سزا سنائی گئی.
بعد ازاں سزائے موت سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلوں نے ان سزاؤں کو عمر قید میں کم کر دیا.
فیصلے کے بعد سیمنز نے کہا کہ قتل کے وقت وہ اپنی آبائی ریاست لوزیانا میں تھے.
گلین سیمنز اور رابرٹس کو ایک نوجوان کی گواہی کی وجہ سے سزا سنائی گئی.
رابرٹس کو 2008 میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا.
ایک آن لائن فنڈ ریزنگ آرگنائزیشن گو فنڈ می کے مطابق سیمنز اس وقت جگر کے کینسر سے لڑ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے رہنے کے اخراجات اور کیموتھراپی میں مدد کے لیے ہزاروں ڈالر اکٹھے کیے ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔