سمارٹ فون کی عادت کیسے چھوڑی جائے،بھارتی خاتون نے فارمولا بتا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق منجو گپتا نامی ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کے اسمارٹ فون کی لت سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک معاہدہ تیار کیا جس پر انہوں نے سب سے دستخط لئے ،خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان ایک دوسرے کے مقابلے میں اپنے موبائل فون کے قریب ہو گیا ہے.
منجو گپتا کے معاہدے پر دستخط کا مقصد اسمارٹ فونز کے متوازن استعمال اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی عادت کو فروغ دینا ہے.
معاہدہ، جو ہندی میں کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا گیا ہے، تین اصول بتاتا ہے جو درج ذیل ہیں:
جب گھر والے صبح اٹھتے ہیں تو اپنے فون کی بجائے سورج کودیکھیں گے
ہر ایک کو کھانے کی میز پر ایک ساتھ کھانا چاہئے اور اس وقت کے دوران کسی کے پاس موبائل فون نہیں ہونا چاہئے.
وا ش روم میں کسی کو موبائل فون لے کرجانے کی اجازت نہیں ہوگی
معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غصے میں نہیں لیا گیا. اور سزا یہ ہے کہ اگر کوئی ضابطے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر ایک ماہ کے لیے آن لائن کھانا آرڈر کرنے پر پابندی ہوگی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca