واٹس ایپ میں وائس نوٹ بطور اسٹیٹس پوسٹ کرنے کا طریقہ

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح کو اپنی زندگی کے لمحات شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ سٹیٹس 24 گھنٹے کے بعد خود بخود غائب ہو جاتے ہیں۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے کئی اہم اور بڑی تبدیلیاں پیش کر رہے ہیں۔فروری میں واٹس ایپ نے واٹس ایپ اسٹیٹس میں کئی فیچرز متعارف کروائے تھے، جن میں سے ایک اسٹیٹس کے طور پر وائس نوٹ پوسٹ کرنا تھا۔واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اس فیچر کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف 

واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کو کیسے ریکارڈ اور پوسٹ کیا جائے؟ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کھولیں اور اسٹیٹس ٹیب پر جائیں۔ اسٹیٹس ٹیب پر پنسل آئیکن پر کلک کریں۔اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکن نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد، نئی ونڈو میں، آڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکن کو دبائیں۔آپ پلے بٹن کے ذریعے پوسٹ کرنے سے پہلے ریکارڈنگ کے بعد ریکارڈنگ کو بھی سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنیوالی کالز سے نجات حاصل کر سکیں گے

اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں ہے تو آڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیلیٹ بٹن پر کلک کریں یا اگر آپ اسے پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو بھیجیں بٹن پر کلک کریں۔براہ کرم نوٹ کریں کہ آواز کی ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے یا اسے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا