مذکورہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، دو اکاؤنٹس کے ساتھ وہ دفتری اور نجی زندگی کے لیے الگ الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔
نوٹ کریں کہ اس سے قبل میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ صارفین کو ایک فون پر ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتی تھی لیکن اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال ممکن ہے۔
اس خصوصیت کا استعمال کیسے کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں ڈوئل سم سپورٹ ہونا ضروری ہے تاکہ 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے 2 مختلف نمبر استعمال کیے جا سکیں۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز کو کھولیں اور اپنے نام کے ساتھ والے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔
وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں اور اپنا دوسرا فون نمبر درج کریں اور اگلا پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ کو SMS کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ ملے گا اور کوڈ داخل کرنے کے بعد پروفائل کا نام ٹائپ کریں اور پروفائل فوٹو منتخب کریں۔ اس سے آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔آئی فون پر طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہے، لیکن جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، یہ فیچر صرف ڈوئل سم سپورٹ والے فونز میں کام کرتا ہے۔
182