اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شدید موسم اور برف باری کے دوران متعدد
ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ جارجیا، نارتھ کیرولینا اور کینٹکی میں ہنگامی حالت
کا اعلان،امریکہ میں موسم سرما کے بڑے طوفان نے بیشتر ریاستوں اور
ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو شدید برف باری اور منجمد ہواؤں کا سامنا ہے ۔
10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور سینکڑوں پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔کرسمس کی
تعطیلات کے دوران امریکہ بھر میں شدید سردی اور برف باری نے لاکھوں مسافروں کو متاثر کیا ہے دو دنوں کے
دوران مڈویسٹ میں 4,500 پروازیں منسوخ اور سینکڑوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پروازوں اور ٹرینوں کی
منسوخی سے افراتفری پھیل رہی ہے، صرف شکاگو کے دو ہوائی اڈوں پر 12 سو پروازیں منسوخ کی گئیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے موسم کی شدت سے خبردار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام
کی وارننگ پر عمل کریں۔امریکہ کے علاوہ کینیڈا کے مشرقی حصے میں بھی شدید سردی اور برفباری جاری ہے
ٹورنٹو میں کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔