بیزار آچکے ہیں غزہ میں جنگ بند کی جائے سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کا حکومت کو خط

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے سینکڑوں فوجیوں نے اپنی حکومت کو خط لکھ کر غزہ جنگ سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔اسرائیلی فضائیہ کے 1،000 سے زائد ریزروسٹوں کے خط نے حکومت کو یرغمالیوں کو بحفاظت واپس کرنے کے اپنے وعدے کی یاد بھی دلائی۔اسرائیلی فوجیوں نے خط میں لکھا ہے کہ غزہ جنگ نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔
خط میں اسرائیلی فوجیوں نے وزیر دفاع، آرمی چیف اور آرمی کے چیف میڈیکل آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنگ کے تسلی بخش نتائج نہ ملنے کی ذمہ دار ہے۔واضح رہے کہ ریزروسٹوں کے خط کو اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس یونٹ کے 250 سے زائد سابق ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی سابق فوجی افسران نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور وزیر دفاع پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔اسرائیل اب تک نہ تو اپنے یرغمالیوں کو بچانے میں کامیاب رہا ہے اور نہ ہی حماس کے حوصلے پست کر سکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔