دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،بستیاں زیر آب،سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے پنجاب کے مختلف علاقوں عارف والا، بہاولنگر اور چشتیاں میں بستیاں زیر آب آنے کے بعد لودھراں کی دریائی پٹی بھی طغیانی کے دہانے پر ہے۔
دریائے ستلج میں میلسی سائفن کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافے سے 40 دیہات اور سینکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث 24 اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعطیلات میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔
ادھر بہاولپور میں دریائی پٹی کی کئی بستیوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں، بورے والا میں پانی کی سطح بڑھنے سے کئی چھوٹے بند ٹوٹ گئے ہیں۔
دریں اثناء پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث الرٹ جاری کر دیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے، شہری دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح ​​سے گریز کریں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے اور سلیمانکی اور گنڈا سنگھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور تربیلا کالا باغ چشمہ کے مقام پر دریا میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے چناب، راوی اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا