اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دو لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی معطل، اسکول بند، پروازیں منسوخ
سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا سے ٹکرایا ، اسکول اور کاروباری مراکز بند رہے۔
بارش کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ بارش کے پانی سے مکین زیرآب آگئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سیلاب کا پانی ہارس شو بیچ پر مکانات کو بہا رہا ہے۔سڑکیں ندیوں اور نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ گاڑیوں اور سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث فلوریڈا میں 300,000 گھروں اور کاروباروں کو اور جارجیا میں 200,000 کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سیلاب کے باعث اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلوریڈا میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ فلوریڈا کے گورنر ڈی سینٹیس کا کہنا ہے کہ مقامی حکام کو بارش سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ فلوریڈا میں طوفان تھم گیا ہے۔طوفان کے بعد تباہ شدہ شہر اپنی حالت زار کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ۔ طوفان نے کئی مکانات کی چھتیں اڑا دیں ۔