135
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سمندری طوفان نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5200 ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں اموات کے ساتھ سیلابی پانی میں 10 ہزار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب ، 150 افراد ہلاک
لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرنا شہر کی کئی کالونیوں کا صفایا کردیا گیا، ڈیم ٹوٹنے سے ڈیرنا اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ہوئی۔لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابو زریبہ نے کہا کہ سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔