بیوی کی تصویر کیوں کھینچی؟شوہر کو5 ہزار درہم جرمانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تصویر کھینچنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ بیوی کی شکایت پر شوہر 5000 درہم جرمانہ عائد یورپی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف تصاویر لینے پر پرائیویسی کی شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر کو فوٹو گرافی کا جنون ہے۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ منع ہونے کے باوجود وہ نامساعد حالات میں بھی تصویریں کھینچتا ہے

غصے اور رونے کی صورت میں بھی تصویر کشی کا شوق ختم نہیں ہوتا۔یورپی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس نے کئی بار اپنے شوہر کو زبانی اور ایس ایم ایس کے ذریعے ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہیں آیا، اس سب کو اپنا اختیار مانتے ہوئے کہنے پر اس نے گھر میں مختلف جگہوں پر سی سی کیمرے لگا رکھے ہیں۔

۔عدالت میں شوہر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی نے جھوٹ بولا جس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔
دبئی پولیس کے ماتحت کریمنل ایویڈینس انسٹی ٹیوٹ نے سی سی کیمروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کی تصاویر موبائل فون کی میموری میں محفوظ کر رہا ہے۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر شوہر کو 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خاتون کو سول کورٹ میں ہرجانے کی درخواست جمع کرانے کا اختیار بھی دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com