اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہیش منی کیس میں مجرم قرار پانے والے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے نیویارک کی فوجداری عدالت میں سماعت ہوئی۔ جج جو این مرچن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو قید یا جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ سناتے ہوئے رقم چھپانے کا جرم بھی ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ایک امریکی عدالت نے ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ کو ادائیگیوں کے معاملے میں اپنے خلاف الزامات کا مجرم قرار دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو 130,000 ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست پایا۔ڈونلڈ ٹرمپ پر سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور اسے چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران رقم ادا کرنے کا الزام تھا، جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے مقدمے کی اگلی سماعت ابتدائی طور پر 11 جولائی 202 کو ہونی تھی۔