256
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حسین وجمیل اداکارہ رمشا خان کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم اب انہوں نے انڈسٹری کو الوداع کہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حسین وجمیل اداکارہ رمشا خان کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم اب انہوں نے انڈسٹری کو الوداع کہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان سے سوال کیا گیا کہ آپ خود کو آنے والے وقت میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو فرسٹ کلاس اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہوں اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے جو بھی کام کر سکتی ہوں کر رہی ہوں، تاہم اس دوران میری شادی ہو گئی
اداکارہ نے مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں مثبت طور پر دیکھتے ہیں یا منفی۔ .
رمشا خان نے مزید کہا کہ میں خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ٹی وی اسکرین کے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع جلد ہی ملا۔
واضح رہے کہ 29 سالہ اداکارہ نے کئی ڈرامہ سیریلز ’عشقیہ‘، ’کتنی گرہیں باقی ہے‘، ’زنف آہن‘ اور دیگر کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’تیری میری کڑی‘ میں بھی اداکاری کی۔