نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن نہ بھی ہوں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، الیکشن کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے الیکشن آج یا کل ہوں ہونگے ضرور
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں بند لاڈلا کو 30 سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ افغان ہمارے پڑوسی ہیں، عمران خان نے افغانوں کے ووٹ رجسٹرڈ کیے ہیں، اسی لیے وہ افغانوں کی زیادہ بات کرتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ لشکر جھنگوی کے دفاتر کھولے جائیں، اس شخص نے جعلی فہرستیں بنائی ہیں۔ جس میں افغانوں کو پاکستانی شہری قرار دیا گیا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن اس معاملے پر کچھ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے کبھی کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا، میں نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا، میں نے نمبر پورے کرکے دئیے، میں وزیراعظم کا امید وار ہو سکتا ہوں، بلاول بھی ہو سکتا ہے، خورشید شاہ بھی کہتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے امیدوار ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان بیچ دیتے، ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا، بعض اوقات کٹھ پتلی کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اس کا ہینڈلر اس کے ساتھ کیا کرا رہا ہے
آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے دنوں میں پیپلز پارٹی کو حکومت کی آدھی مدت دینے کی پیشکش کی تھی، پیسے دینے والے غیر ملکی بلاگرز اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے دو تہائی اکثریت سے جیتنے کی بات کر رہے ہیں۔ جا
آصف زرداری نے واضح طور پر کہا کہ لطیف کھوسہ ان کی پارٹی میں نہیں، اعتزاز احسن لاڈلے کے پڑوسی رہے ہیں، ان کی سیاسی سوچ پیپلز پارٹی سے مختلف ہے، ہر پارٹی میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ میں ایک ماہر سیاسیات ہوں، میں نے 11 سال پہلے ریفرنس بھیجا تھا اب جاکر لگا ہے۔
197