بااختیار لوگوں سے بات کیلئے کمیٹی بنا رہا ہوں، یاد رکھیں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بااختیار لوگوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں جو دو نکات پر بات کرے گی اور اگر میری ٹیم کو مطمئن کردیا گیا تو پیچھے ہٹ جائوں گا

قوم سے خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے گھر کے اردگرد انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی ہے، آج جو یزیدیت اور مظالم ہو رہے ہیں وہ تاریخ  میں نہیں ہوئے، ہمارے دس ہزار سے زائد گرفتار کارکنوں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں بھوکا پیاسا رکھا گیا ہے  جبکہ انہیں وکلاء سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ایسے رکھا جاتا ہے جیسے وہ ملک کے دشمن ہوں جب کہ جنگی مجرموں کے بھی قانون میں کچھ حقوق ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر کے گھر کا پلان پہلے سے بنایا گیا تھا، تحقیقات ہونے پر ثابت ہو جائے گا اور اسی پلان کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

‘ظلم سے بچنے کا واحد جادوئی طریقہ پی ٹی آئی چھوڑنا ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت ظلم سے بچنے کا واحد جادوئی طریقہ پی ٹی آئی سے علیحدگی ہے اور پیشکش کی جاتی ہے کہ پی ٹی آئی  چھوڑنے پر  تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور آزادی اظہار کے لیے آواز اٹھانے والی صحافتی تنظیمیں بھی موجودہ صورتحال پر خاموش ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ کل انہیں بھی ان مظالم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھپ جائیں اور گھروں میں نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن مشکل وقت میں صبر سے کام لیں، انشاء اللہ یہ سب جلد ختم ہو جائے گا

 

شیریں مزاری کی پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے جبر سے نجات کے لیے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا، وہ بوڑھی، بیوہ اور بیمار ہیں لیکن ان کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، شیریں مزاری ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور وہ کبھی ملک کے خلاف نہیں جا سکتیں، ان کے جانے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے لیکن ملکی سیاست پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے آج پیغام ملا ہے کہ اب جو ہوگا میں برداشت نہیں کروں گا، پی ٹی آئی نہ چھوڑنے والوں کے خاندانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینوں، کاروبار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لیڈروں کی وفاداریاں بدلنے والے سوچ لیں کیونکہ پی ٹی آئی ایک نظریہ ہے اور کسی کے جانے سے ختم نہیں ہوگا۔ نظریہ ختم نہیں ہو گا چاہے آپ کتنا ہی ظلم اور جبر کرلیں۔ اگر ایسا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی نہ چل رہی ہوتی۔ ان کے ساتھ بھی وہی ہو رہا ہے جو یہاں ہو رہا ہے، کشمیری جب بھی موقع ملے گا آزادی کا نعرہ بلند کریں گے۔

 

‘میں جسے ٹکٹ دوں گا وہی الیکشن جیتے گا

انہوں نے کہا کہ اتنے دباؤ کے باوجود کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سب چلے جائیں تو بھی کھڑا رہوں گا اور یاد رکھیں جس کو ٹکٹ دوں گا وہ جیتے گا کیونکہ عوام فیصلہ کر چکے ہیں۔ آپ تحریک انصاف کو کسی صورت تباہ نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، جو کسی بھی طاقتور شخص سے جا کر بات کرے گی ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com