جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پریس کانفرنس کیسےکردوں،پرویز الہٰی

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وہ دس دن سے جیل کے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں اور دس روز سے جیل کے ایک چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں
صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب! کیا آپ تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا، پریس کانفرنس کیسے کروں؟ یہاں بھی مجھے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں، اس حالت میں کیا پیش کیا گیا ہے۔
ادھر ضلع کچہری میں چوہدری پرویز الہی کی پیشی کے موقع پر پولیس نے میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا، پولیس نے صحافیوں کو دھکے مارے۔
ایس ایچ او شبیہ رضا نے کہا ہے کہ صحافیوں کو کسی صورت عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com