قدرتی طور پرخوبصورت ہوں میں نےکوئی سرجری نہیں کرائی،دپیکاپڈوکون

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔

اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں ہر اداکارہ کی طرح انہیں بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مختلف سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ وہ خود پر اعتماد ہیں، اس لیے انھوں نے اس طرح کے فضول مشوروں پر کبھی توجہ نہیں دی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی عمر صرف 18 سال تھی، تب کسی نے انہیں پرکشش نظر آنے کے لیے چھاتی کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا جب کہ بہت سے لوگوں نے انہیں گوری رنگت کے لیے سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

دپیکا پڈوکون نے ان تمام مشوروں کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان مشوروں پر عمل نہ کرکے بہت اچھا کیا، وہ بغیر کسی سرجری کے بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور ایسے مشوروں پر عمل نہ کرنے پر وہ خود کی شکر گزار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com