215
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ وہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کے ایجنٹ ہیں۔
ایک بیان میں، سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ وہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان کے "مسٹر 10 پرسنٹ” کا جواب دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت کے عمران خان کیخلاف اقدامات سے میری تشویش بڑھ رہی ہے، زلمے خلیل زاد
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے پاس پردیس میں گھر نہیں ہیں جہاں سے وہ فرار ہو سکیں۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہیں، ان سے کسی لابی نے رابطہ کیا ہوگا اور پھر وہ عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔