اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی اداکارہ اروشی کامعاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث تھا کیونکہ اداکارہ اور کھلاڑی کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری تھی۔
اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ‘RP’ (رشبھ پنت )نامی شخص مجھ سے ملنے کے لیے ہوٹل میں گھنٹوں انتظار کرتا رہا۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ایک بار میں نئی دہلی میں شوٹنگ کر رہی تھی اور مجھے تیار ہونے میں وقت لگا اور مسٹر ہوٹل کی لابی میں مجھ سے ملنے آئے لیکن تقریباً 10 گھنٹے بعد میں اپنے کمرے میں جا کر سو گئی۔ کوئی فون نہیں اٹھایا، جب میں اٹھی تو 16 کالیں تھیں، مجھے برا لگا کہ کسی کو مجھے دیکھنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑے۔
اروشی نے کہا کہ تب میں نے اس شخص سے کہا کہ ‘جب آپ ممبئی آئیں گے تو ہم ملیں گے، لیکن پھر ہم ممبئی میں ملے
اس وائرل انٹرویو کے جواب میں بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اروشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے انٹرویوز میں کیسے جھوٹ بولتے ہیں، مجھے اکیلا چھوڑ دو‘۔ بہن
بعد ازاں اروشی روٹیلا نے بھی ٹویٹ کیا، بظاہر رشبھ پنت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’چھوٹے بھائی، آپ کو کرکٹ کھیلنی چاہیے، میں کوئی منی نہیں ہوں جو آپ کے لیے بدنام ہو جا ئوں
Chotu bhaiyaa should play bat ball 🏏. Main koyi munni nahi hoon badnam hone with young kiddo darling tere liyee
#Rakshabandhan Mubarak ho #RPChotuBhaiyya #Cougarhunter #donttakeadvantageofasilentgirl #love #UrvashiRautela #UR1 pic.twitter.com/AA3APRFViY— URVASHI RAUTELA🇮🇳 (@UrvashiRautela) August 11, 2022
تاہم اب خوبصورت بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا ایک حالیہ انٹرویو میں رشبھ پنت سے معافی مانگتی نظر آ رہی ہیں۔
Urvashi Rautela said, "all I want to say is sorry to Rishabh Pant".#UrvashiRautela #RishabhPant pic.twitter.com/lMzJcWIpWS
— 👌⭐👑 (@superking1815) September 13, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر نے اروشی سے کہا کہ آپ میرے ذریعے اپنا پیغام رشبھ پنت تک پہنچانا چاہتے ہیں، تو اروشی نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ "میں کہوں گی کہ میں معذرت خواہ ہوں۔