اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم عمران خان شہباز شریف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی انا کی تسکین کے لیے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کو تیار ہیں۔
یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے 2014 میں ملٹی بلین ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا آغاز کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن اسلام آباد میں مہینوں تک جاری رہنے والے دھرنے کے باعث دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف جو یکم نومبر کو چین میں متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں نے پوچھا کہ لانگ مارچ سے کیا اور کس کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہوں ، آرمی چیف کی تعیناتی پر بات نہیں ہوگی
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہیں نئے آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات کی تاریخ پر عمران خان کی جانب سے بیک چینل پیغامات موصول ہوئے تھے۔
لیکن وزیر اعظم نے شکایت کی کہ جب وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے عمران خان نے کبھی بھی آرمی ایکٹ میں ترامیم یا (COAS) میں توسیع پر ان سے مشورہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئینی طور پر یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے اور تقرری میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے۔