حال ہی میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ‘نو فلٹر نیہا میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کی.
اپنے کیریئر کی بہترین فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ‘جب وی میٹ ایک بلاک بسٹر فلم نکلی اور فلم نے میری توقع سے زیادہ بزنس کیا.
اداکارہ نے کہا کہ ‘جب وی میٹ کے بعد میں نے ٹشن کی ، فلم کی کاسٹ بہترین رہی اور مجھے پوری امید تھی کہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی کیونکہ میں نے فلم کے لیے سخت محنت کی. لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سپر ہٹ بننے میں ناکام رہی.
انہوں نے کہا کہ فلم ٹشن نے میری زندگی بدل دی کیونکہ اس فلم کی وجہ سے میں سیف علی خان سے ملی اور فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا.
شو کے ایک سیگمنٹ، ‘گلٹی یا ناٹ گلٹی میں، نیہا دھوپیا نے کرینہ کپور سے پوچھا کہ کیا انہوں نے زیادہ معاوضے کی وجہ سے کبھی کسی خراب اسکرپٹ کو ہاں کہا ہے.
اس سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے فوراً ہاں کہا، اداکارہ نے کہا کہ میں نے ساتھی اداکار کی وجہ سے کبھی کسی فلم کو مسترد نہیں کیا.
نیہا دھوپیا نے کرینہ کپور سے ایک اور سوال پوچھا کیا آپ نے کبھی اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ایک خوبصورت آدمی کے لیے چھوڑا ہے
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور نے پہلے ادھر ادھر دیکھنا شروع کیا اور پھر ہاں میں جواب دیا.
واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان طویل عرصے تک گہری دوستی رہی جس کی وجہ سے وہ خبروں میں بھی رہے لیکن اب دونوں اداکار الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں.