ملک کے لیے کسی سے بات کرسکتا ہوں،18 مارچ کو عدالت پیش ہوں گا۔عمران خان

اردوورلڈ(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی خاطر کسی سے بھی مذاکرات کریں گے۔

عمران  خان نے ٹویٹر پر کہا کہ انہیں ملک کی خوشحالی اور مفادات کے حوالے سے پہل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اپنے حامیوں کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے عمران  خان نے کہا، "میں ان تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آئے، حقیقی آزادی کی جدوجہد میں میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

 

دوسری جانب عمران خان نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا عزم کیا۔

صحافیوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات کو 90 دن سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں ہونے دے گی بصورت دیگر پی ٹی آئی اس سلسلے میں آئین کے مطابق تحریک چلائے گی

اپنی ممکنہ گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران  خان نے کہا، "پولیس، رینجرز مجھے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ میری رہائش گاہ کے قریب آئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گرفتاری کے بعد مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔”

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے پر،  کہاچوہدری پرویز الٰہی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے”۔

اس سے پہلے آج، پولییس نے عمران خان اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے خلاف زمان پارک میں تشدد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ ایس ایچ او ریحان انور کی مدعیت میں ریس کورس تھانے میں دہشت گردی، ریاستی امور میں مداخلت، غیر قانونی اجتماع اور عدالتی سمن وصول کرنے سے انکار سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ پارٹی کارکنوں اور سینکڑوں حامیوں نے  سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عوام کے لیے مسائل پیدا کیے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا کیونکہ انہوں نے پیٹرول بم کا استعمال کیا۔ پرتشدد جھڑپوں میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 63 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب کے دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد گھنٹوں تک غیر مستحکم صورتحال دیکھی گئی جب دارالحکومت کی پولیس عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی۔ فوٹیجز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے اپنے رہنما کی گرفتاری کو روکنے کے لیے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا سہارا لیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا