181
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں پہلے بھی کی
زمان پارک آپریشن کیلئے عمران خان سے مذاکرات کئے جائینگے،پنجاب حکومت کا فیصلہ
دہشت گردوں کے زمان پارک میں موجودگی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، میں ایک کپتان ہوں جو آخری گیند تک لڑتا ہوں اور آخری گیند تک لڑوں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، پی ڈی ایم نے 7000 لوگوں کو گرفتار کر لیا تاریخ میں ایسا کریک ڈائون نہیںہوا
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کھو چکے ہیں، اب بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کر رہی ہے، جس پارٹی کا ووٹ بینک ہو اسے شکست نہیں دی جا سکتی