تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں،شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بلاامتیاز گرفتار یاں کی گئیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی پولیس نے 70 سے 80 کارکنوں کو گرفتار کیا، سیاسی کارکنوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اور انتہا پسندی ہے، انہوں نے کسی بھی قیمت پر الیکشن سے فرار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں
سابق وزیر نے کہا کہ ہم کل کے جلسے کو تاریخی جلسہ بنائیں گے، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ ہوشیار رہیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کے لیے جان کی بازی لگانے کیلئے تیار ہوجائیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا