اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نہیں سوچا تھا اور نہ توسیع دینا چاہتا تھا
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سب نے انہیں جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے راضی کیا گیا، ایک فوجی افسر نے کہا کہ جنرل باجوہ کہہ رہے ہیں کہ توسیع نہ دی گئی تو مشکل ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اس کے 6 لوگ گواہ ہیں جن میں سے 2 گواہ فوج اور 4 تحریک انصاف کے ہیں تاہم جو بھی ہوا آخر میں ذمہ داری میری ہی ہے۔