مجھے مقبولیت کیلئے کسی پرالزام لگانے کی ضرورت نہیں ،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں زیادہ مقبولیت حاصل کرنے کے لیے لوگوں پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

غیرملکی ٹی وی کو دئیےگئے ایک خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے تین نامزد ملزمان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہینوں پہلے مذہبی انتہا پسندی کو استعمال کر کے انہیں قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی لوگوں کو اپنے ایک خطاب میں اسکی وجہ بتا چکے ہیں۔

عمران نے سوال کیا کہ اس حملے کے بعد معاملے پر پردہ کیوں ڈالا جا رہا ہے، آزادانہ تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت تین افراد حملے میں ملوث ہیں

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس بندیال سے بھی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ غلط ہیں تو کمیشن انہیں غلط ثابت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مجھ پر منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایجنسیز سے رپورٹ ملی ہیں کہ سازش ہورہی ہے

جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ حکومت پر حملے کا الزام لگانے سے عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے میں مدد ملے گی، تو انہوں نے جواب دیا کہ "مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے اس حکومت پر الزام لگانے کی ضرورت نہیں ہے”

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com