نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہواے کسی اور کے ساتھ بھی  ہو، سرفراز احمد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ بابر اعظم یا کسی اور کے ساتھ ہو۔

سرفراز احمد نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کپتان بننے میں وقت لگتا ہے، بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر کسی کے پاس بہتری کی گنجائش ہے اور کوئی غلطی کرکے سیکھتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بابر اعظم کوپاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، بابر کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے روابط بڑھائیں اور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں ۔سرفراز نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں، میں انہیں اپنی کپتانی میں بھی اوپنر کھیلنے دوں گا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘بابر اوپننگ کے لیے پرفیکٹ ہیں، اگر انہیں اچھا سپورٹ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا آسانی سے تعاقب کر سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com