بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی کے 15ویں سیزن کی تازہ ترین قسط میں پانچویں جماعت کے طالب علم نے اپنی بہن کے ساتھ بطور مقابلہ حصہ لیا۔
مدمقابل کی بہن نے امیتابھ بچن سے کہا، سر! بہت سی لڑکیاں میرے بھائی کو پسند کرتی ہیں جس پر امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں مدمقابل کو چھیڑا۔
اس کے بعد مدمقابل نے امیتابھ بچن سے پوچھا، سر! آپ نے اپنی جوانی میں کتنی لڑکیوں کو پسند کیا؟”
اس سوال کے جواب میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ‘میں دنیا کی ہر عورت سے محبت کرتا ہوں کیونکہ مجھے دنیا کی ہر عورت خوبصورت لگتی ہے
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ "مجھے شو میں ہر عورت سے پیار ہے، جب کہ تمام مرد میرے دوست ہیں”۔
واضح رہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے، جو گزشتہ 23 برسوں سے ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
اس گیم شو کی میزبانی بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آغاز سے ہی کی ہے سوائے تیسرے سیزن کے جو 2007 میں نشر ہوا تھا جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔
امیتابھ بچن کا گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی پیر سے جمعہ تک روزانہ رات 9 بجے بھارتی چینل سونی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔