158
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں 2016 کے حالات واپس آنا چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ ہی ہے جو میرے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔
دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ شخص کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی۔