اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی میں تاخیر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔.اداکارہ میرا سے حال ہی میں ایک صحافی نے پوچھا، ’’اداکارہ نیلم منیر شادی شدہ ہیں۔
. آپ کب تک شادی شدہ رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
صحافی کے سوال کے بعد پہلے تو اداکارہ کچھ دیر خاموش رہیںپھر جب صحافی نے اداکارہ کی خاموشی دیکھی تو اس نے پوچھا کیا آپ کسی چیز کے بارے میں سوچ ر ہی ہیں یا آپ چہرے کے ان تاثرات سے میرا جواب دے رہے ہیں؟
یہ سن کر اداکارہ میرا نے انتہائی افسوسناک انداز میں کہا ’’مجھے افسوس ہے‘‘ جس پر صحافی نے پوچھا کہ آپ کو کیا افسوس ہے، نیلم منیر کی شادی یا اپنی شادی میں تاخیر پر افسوس ہے
اداکارہ میرا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی شادی میں تاخیر پر افسوس ہے۔. پھر صحافی نے پوچھا کیا آپ کو ابھی تک اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا
میرا نے افسوس سے کہا کہ کوئی بھی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا اور مجھے نہیں معلوم کہ کوئی مجھ سے شادی کیوں نہیں کرنا چاہتا۔.