عمران خان سے بڑا منافق انسان نہیں دیکھا،ان لوگوں پر الزامات لگا رہے جو انکے محسن ہیں ، شہبازشریف

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے جس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سامنے آ رہا ہے۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے بڑا منافق ا نسان نہیں دیکھا۔ عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے عمران خان کی کس طرح مدد کی وہ سب کے سامنے ہے، پاک افواج نے عمران خان کو کامیاب کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے عمران خان کے ذریعے پاکستان کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ان لوگوں پر الزامات لگا رہے ہیں جنہوں نے عمران خان کو اقتدار میں بٹھایا۔ عمران خان آج جنرل باجوہ کے لیے کیا الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟ ، عمران خان نے پاکستان کا معاشرہ تباہ کر دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کرکے سی پیک کا جنازہ نکال دیا، عمران نیازی نے چینی کمپنیوں پر کرپشن کا الزام لگایا جس سے چین ناراض ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچایا، لیکن ہم نے محنت کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے فون کیا، انہوں نے پوچھا کہ چین اور سعودی عرب سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں، میں نے جواب دیا کہ ہمارے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے کہا کہ ہم پاکستانی عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اپنا وفد بھیجیں گے تاکہ پاکستان کو اگلی قسط مل سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com