میں صرف اپنے شوہر کے ساتھ بہترین نظر آتی ہوں،اداکارہ حبا بخاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بہترین نظر آتی ہوں۔
حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران سامعین کی جانب سے سوالات بھی پوچھے گئے جن پر اداکارہ نے جواب دیا جب کہ سامعین میں بیٹھی ایک خاتون مداح نے پوچھا کہ آپ کس مرد اداکار کے ساتھ کام کرنے میں آسانی محسوس کرتی ہیں
حبا بخاری عورت کے سوال پر ہنس پڑی اور پوچھا، "کیا میں ایک مرد سے پرسکون ہوں؟” جس پر مداح نے اپنے سوال کو درست کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ آپ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں اور آپ کے خیال میں آپ کس اداکار کے ساتھ ا چھی لگتی ہیں؟
اس پر حبا بخاری نے جواب دیا کہ اداکاری بذات خود ایک فن ہے اور یہاں تمام فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا ہے اداکارہ کے جواب پر خاتون مداح نے کہا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ اچھی لگ رہی ہیں۔
اداکارہ نے مداح کے تعریفی الفاظ پر خاتون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بہترین نظر آتی ہوں۔
اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے حبا بخاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری عورت پسند نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca