دعا ہے کہ کوئی نیب کی جیل میں نہ جائے کیونکہ ماضی میں وہاں ناانصافی ہوئی اور انصاف کا قتل عام ہوا،شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ دشمن بھی کبھی نیب کی سزا کے کمرے میں نہ جائے۔لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ کے توسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر کروڑوں لوگوں نے قربانیاں دیں، یہ تاریخی مقام والٹن بھارت سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ باب پاکستان کے مقام پر ہزاروں مہاجرین نے قیام کیا تھا، باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا، 1991 میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پر کام شروع کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کھنڈرات وہیں ہیں، باب پاکستان منصوبے کو ظلم اور بے رحمی سے تباہ کیا گیا، منصوبے میں مقامی پتھر استعمال کرنے کا کہا، گرینائٹ کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔ اس پر پابندی لگائی گئی، اربوں روپے کا غبن کیا گیا، نیب نے ایک بار بھی کسی کو نہیں بلایا، نظام بدلنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری  دعا ہے کہ کوئی نیب کی جیل میں نہ جائے کیونکہ ماضی میں وہاں ناانصافی ہوئی اور انصاف کا قتل عام ہوا۔   اس منصوبے میں اربوں روپے کا غبن کیا گیا  یہ وہ دوہرے معیار ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

شہباز شریف نے کہا کہ این ایل سی کے چیئرمین سے پوری امید ہے کہ وہ اپنی تمام تر کوششوں سے اس منصوبے کو مکمل کریں گے، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اسے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کریں گے، یہ 10 یا 15 سال کی تاخیر نہیں ہے۔ یہ 20 یا 25 سال کی تاخیر ہے، ہار ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مشکلات آئیں گی، مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے تو ان پر ضرور قابو پا لیں گے، ہم نے یہاں اسکول بنائے لیکن اصل منصوبہ التوا کا شکار رہا۔

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com