بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر نامیاتی، غیر نامیاتی، لوہے اور پلاسٹک کے فضلے کو ٹرانسفر سٹیشن پر چھانٹ لیا جائے گا، 23 لینڈ فل سائٹس اور 66 ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں گے.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی جبکہ مالی حصہ اور سبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی بھی ہدایت کی.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں کچرا نہ دیکھا جائے صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.
350